چنڈی گڑھ،2/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آج پنجاب میں انتخابی مہم ختم ہونے سے پہلے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے جہاں پنجاب کے جلال آباد، لمبی وغیرہ حلقوں میں ریلیوں سے خطاب کیا وہیں انہوں نے سگرورحلقے کے کئی گاؤں میں جا کر ووٹروں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے جمعرات پنجاب کے سمرالا و سردو لگڑھ سمیت کئی جگہ ریلیوں سے خطاب کیا۔ نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل نے آج اپنا زیادہ تر وقت اپنے والد کے اسمبلی حلقہ لمبی میں روڑ شو میں بسر کیا۔ کانگریس امیدوار کیپٹن امرندر سنگھ آج صبح کے وقت پٹیالہ میں تھے تو بعد دوپہر وہ طویل میں سرگرمی دکھاتے ہوئے نظر آئے۔